Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / سلمان خان نے فلم حاصل کرنے میں کوئی مدد نہیں کی، مونی روئے

سلمان خان نے فلم حاصل کرنے میں کوئی مدد نہیں کی، مونی روئے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ مونی روئے کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے انہیں بالی ووڈ میں متعارف کرانے میں کوئی مدد نہیں کی بلکہ انہیں فلم’’گولڈ‘‘اپنی محنت کےنتیجے میں ملی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان بالی ووڈ میں نئے چہرے متعارف کرانے کے لیے جانے جاتے ہیں انہوں نے کئی اداکاراؤں کو فلموں میں متعارف کرایا ہے جب کہ بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے’’ناگن‘‘ کی ہیروئن مونی روئے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہیں بھی بالی ووڈ میں سلمان خان نے متعارف کرایا ہے۔
تاہم مونی روئےنے اس طرح کی تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی بے حد عزت کرتی ہیں لیکن انہیں فلموں میں متعارف کرانے کا سہرا سلمان کے سر نہیں جاتا۔ انہیں نہ ہی سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے کسی کردار کی پیشکش ہوئی ہے، اور نہ ہی سلمان خان کی جانب سے کوئی کال آئی ہے بلکہ انہیں فلم ’’گولڈ‘‘ اپنی محنت سے حاصل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مونی روئے بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کے ساتھ فلم’’گولڈ‘‘میں مرکزی کرداراداکررہی ہیں، فلم آج 15 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

About Admin

Check Also

سنی لیون کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش جھوٹی نکلی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو مشہور زمانہ ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ’گیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: