Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / افغانستان میں چیک پوسٹ اورایئربیس پرحملے، 52 اہلکارہلاک

افغانستان میں چیک پوسٹ اورایئربیس پرحملے، 52 اہلکارہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 52 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں کابل اورقندھارکے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کوطالبان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔ کچھ ہی لمحوں بعد افغانستان کے صوبے بغلان میں علاؤالدین ایئربیس پرطالبان کے حملے کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسزکے 45 اہلکارہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 4 حملہ آورمارے گئے اور8 گرفتارکرلیے گئے جب کہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم تاحال طالبان کی جانب سے حملوں سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

About Admin

Check Also

عوامی ریفرنڈم کے بعد سوئٹزرلینڈ میں برقع پر پابندی عائد

زیورخ(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزر لینڈ میں عوامی ریفرنڈم کے بعد برقع پہننے پر پابندی کی منظوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: