Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / افغانستان میں خود کش دھماکے سے 60 افراد ہلاک

افغانستان میں خود کش دھماکے سے 60 افراد ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان دارالحکومت میں تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔افغان وزارت صحت کی جانب سے دھماکے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو تعلیمی مرکز کے باہر دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں 24 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

About Admin

Check Also

وزیراعظم کا 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کا حکم

لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے نئے بلدیاتی نظام کو 48 گھنٹوں میں حتمی شکل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: