Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / فنکار بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک

فنکار بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں 71 واں جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اس موقع پر عام لوگوں کے ساتھ شوبز اسٹارز بھی اپنے اپنے انداز میں آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔
پاکستانی فنکاروں نے سوشل میڈیا پرپاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
گلوکار واداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’ خدااس عظیم زمین اور یہاں کے بے مثال لوگوں کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔‘‘
گلوکار فرحان سعید نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’بہت عرصے بعد یہ میری زندگی کا خوشیوں بھرا جشن آزادی ہے، مجھے یقین ہے پاکستان اپنی قسمت بدلنے کے کنارے پر ہے۔‘‘حمزہ علی عباسی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا’’نئے پاکستان میں جشن آزادی مبارک، پاکستان ہمیشہ زندہ باد، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا’’فضل الرحمان کے علاوہ تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک۔‘‘اداکارہ ماورہ حسین نےلکھا ’’نئے پاکستان کو جشن آزادی مبارک، یہ جشن کچھ اور ہی ہے، آج ہمارے مادر وطن کی سالگرہ ہے، مجھے اپنے ملک سے بے حد پیار ہے۔‘‘اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ جھنڈا پکڑے نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے اورملک کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔اداکار فیصل قریشی نےجشن آزادی کے موقع پر پودے لگاتے ہوئے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور پاکستان کو ہرا بھرا رکھنے کا پیغام دیا۔

About Admin

Check Also

سلمان خان رومانوی کردار کے لیے بہترین ہیں‘سونم کپور

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان رومانوی کردار کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: