Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / فضل الرحمان کا عمران خان کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ

فضل الرحمان کا عمران خان کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان نے این اے 35بنوں سے عمران خان کی جانب سے خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عام انتخابات میں دونوں نشستوں سے ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہونے والے سربراہ جمعیت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان نے بنوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مذکورہ نشست سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے سے متعلق پارٹی کی مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ وشوریٰ کو آگاہ کردیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 35 بنوں سمیت پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے دیگر چار نشستیں چھوڑ دی تھیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: