Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / سوئیڈن:سوشل میڈیا کے ذریعے منظم ہونے والے نوجوانوں نے 100 سے زائد گاڑیاں جلادیں

سوئیڈن:سوشل میڈیا کے ذریعے منظم ہونے والے نوجوانوں نے 100 سے زائد گاڑیاں جلادیں

سوئیڈن (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف شہروں میں سوشل میڈیا کے ذریعے منظم ہونے والے نوجوانوں نے رات کے اندھیرے میں 100 سے زائد گاڑیاں جلادیں۔
سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم، گوتھن برگ، اپسالہ اور فالکن برگ میں گزشتہ شب چہروں پر ماسک پہنے نوجوانوں نے کئی گاڑیاں نذر آتش کردیں۔گوتھن برگ شہر میں چند گھنٹوں کے دوران 80 گاڑیاں جلائی گئیں جب کہ دیگر شہروں میں بھی چند گاڑیوں کو جلایا گیا۔نقاب پوش نوجوان پارکنگ ایریاز میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر آتش گیر مادے کے ذریعے گاڑیوں کو جلاتے رہے جب کہ بعض گاڑیوں کو پیٹرول بموں سے آگ لگائی گئی۔ ان نوجوانوں کی جانب سے گاڑیاں جلانے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں، مقامی پولیس افسر کے مطابق اس سے قبل کبھی ایسے وحشیانہ اور مجرمانہ واقعات نہیں دیکھے گئے۔ واقعے پر سوئیڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوف وین بھی پھٹ پڑے ہیں اور ریڈیو پر قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ آخر ہو کیا رہا ہے؟ یہ واقعہ بالکل فوجی آپریشن کی طرح منظم ہے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے :بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: