Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / سنیل گواسکر کے بعد کپل دیو کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت

سنیل گواسکر کے بعد کپل دیو کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے بعد کپل دیو نے متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
بھارتی ٹی وی اے سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ نیوز اینکر نے کپل دیو سے سوال کیا کہ آپ نے عمران خان کا دعوت نامہ ٹھکرا دیا جس پر کپل دیو کا کہنا تھا کہ دعوت نامہ ٹھکرانا مناسب الفاظ نہیں، عمران خان کی جانب سے مدعو کرنے پر ان کا مشکور ہوں لیکن کچھ ذاتی نوعیت کے کاموں کی وجہ سے ان کی حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔سنیل گواسکر پہلے ہی کمنٹری مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت سے معذرت کرچکے ہیں جب کہ کپل دیو نے ابتدا میں کہا تھا کہ اگر انہیں مدعو کیا گیا تو وہ ضرور شرکت کریں گے تاہم اب ان کی جانب سے معذرت سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے۔

About Admin

Check Also

پلیئنگ الیون سے ناخوش چیف سلیکٹر دبئی پہنچ گئے

کراچی: قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق دبئی پہنچ گئے وہ ایشیا کپ میں پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: