Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / بلاول ہاؤس گرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران اسماعیل

بلاول ہاؤس گرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران اسماعیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلاول ہاؤس گرانے سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کا کوئی بیان نہیں دیا اور بلاول ہاؤس گرانے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی سے بلاول ہاؤس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کریں گے، بیرونی دیوار نہیں گرائی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔عمران اسماعیل کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد اب انہیں وضاحت دینی پڑ گئی ہے۔اپنے بیان میں نامزد گورنر کا کہنا تھا کہ میں نے بلاول ہاؤس گرانے کا بیان نہیں دیا، بلاول ہاؤس تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہے اس لیے اس کو گرانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ان کا اپنے وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کے اطراف میں قائم بلند دیواروں کی بات کی تھی لیکن میرے بیان کو توڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور سابق صدرکے گھر کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی میرے بیان پر سیاست کرنا چاہتی ہے۔

About Admin

Check Also

supremecourt

العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسزکی منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: