Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔
پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے اور نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیں گے۔
اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا اور اسی روز نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی سنبھال کر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کروائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔
قومی اسمبلی کا اہم سیشن 17 اگست کو ہوگا جس پر پوری قوم کی نظریں جمی ہوئی ہیں، 17 اگست کے اجلاس میں نئے قائد ایوان یعنی ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا، وزیراعظم کا انتخاب تقسیم کے عمل کے ذریعے ہوگا جس سے صاف نظر آئے گا کہ کس رکن نے وزیر اعظم کے منصب کے لیے کس امیدوار کو ووٹ دیا ہے جب کہ وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں 18 اگست کو سجے گی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نو منتخب ارکان کے حلف اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سمیت وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، نومنتخب ارکان کو اجلاس میں شر کت اور حلف برداری کے لیے قومی اسمبلی سے کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: