Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحٰی 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں بھی منعقد ہوئے۔ اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید 22 اگست کو ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالاضحیٰ 21 اگست منگل کو منائی جائی گی۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: