Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / جہانگیر ترین کی چوہدری برادران سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مشاورت

جہانگیر ترین کی چوہدری برادران سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مشاورت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان نے لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان لاہور میں چوہدری برادران کی رہاش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی اور چوہدری مونس الہی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مشاورت سمیت ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطوں اور 14 اگست کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمیں نمبر گیم میں واضح برتری حاصل ہے تاہم ابھی چیف منسٹر پنجاب کے بارے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ن لیگ کے متعدد ارکان سے ہماری بات چیت چل رہی ہے جو ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں گے، صوبے کو مسلم لیگ (ق) کی پارٹنر شپ سے چلائیں گے اور ایسی گورننس دیں گے کہ تاریخ میں ایسا کام کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اداروں کو کھوکھلا کیا ہے، ان کی تمام چیزوں کو بے نقاب کریں گے بتائیں گے کہ 10 سال میں کتنا نقصان ہوا۔
چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کافی امور پر بات کی ہے، انتخابات کے بعد چیلنجز اور لوکل باڈیز پر بھی گفتگو ہوئی، شہباز شریف کا نظام کھوکھلا ہے، بلدیاتی اداروں کے پاس اختیار نہیں، کوئی ادارہ ایسا نہیں چھوڑا جو برباد نہ کیا ہو جب کہ شیخ چلی کی طرح ایسے منصوبے بنائے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: