Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘گزشتہ ہفتے ایس ای100انڈیکس میں337پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘گزشتہ ہفتے ایس ای100انڈیکس میں337پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران اتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی غالب رہی اور کے ایس ای100انڈیکس میں337پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ہفتے کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس42 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔الیکشن کے بعد اب نئی حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں،یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی بہت ہی کم ہے۔اسٹاک مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم 27 فیصد کمی کے بعد 208 ملین شیئرز تک محدود رہ گیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں 21 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کرڈالے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا جس سے ایک بار پھر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے کا امکان ہے

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: