Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / اداکارہ پریتی زنٹا کی 10 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی

اداکارہ پریتی زنٹا کی 10 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)فلم ’ دل سے‘ سے مقبول ہونے والی بالی وڈ اداکار پریتی زنٹا 10 برس بعد سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔پریتی زنٹا فلم ’بھائی جی سپر ہٹ‘ کے ساتھ واپسی اختیار کر رہی ہیں، جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرکے کیا۔پریتی نے لکھا، ’سپنا دوبے کی ’بھائی جی سپر ہٹ‘ کے ساتھ 19 اکتوبر کو بڑی اسکرین پر واپسی ہوگی‘۔’بھائی جی سپر ہٹ‘ ایک کامیڈی ایکشن فلم ہے، جس میں وہ سپنا دوبے کا مرکزی کردار ادا کریں گی جس کی شادی ایک گینگسٹر سے کرادی جائے گی۔فلم میں گینگسٹر کا کردار اداکار سنی دیول ادا کریں گے جب کہ معاون کردار میں ارشد وارثی، شریاس تلپاڑے اور اداکارہ امیشا پٹیل نظر آئیں گی۔

About Admin

Check Also

سنی لیون کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش جھوٹی نکلی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو مشہور زمانہ ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ’گیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: