Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف،مریم اورصفدرکی درخواست ضمانت پرسماعت کرنے والا بینچ پھر تبدیل

نوازشریف،مریم اورصفدرکی درخواست ضمانت پرسماعت کرنے والا بینچ پھر تبدیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنے والا بینچ ایک بار پھرتبدیل ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرنے والے بینچ کے جج جسٹس عامرفاروق موسم گرما کی تعطیل کے باعث رخصت پرچلے گئے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ایک بار پھر تبدیل ہوگیا۔
جج کی رخصت کے بعد رجسٹرارآفس ہائیکورٹ نے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا جب کہ نیا بینچ نوازشریف ودیگر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
اس سے قبل بھی جسٹس محسن اختر کیانی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے جس کے باعث بینچ تبدیل کیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: