Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان اور دیپیکا کی جوڑی بنادی

سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان اور دیپیکا کی جوڑی بنادی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’انشااللہ‘ میں دپیکا پڈوکون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا۔
بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو مداح ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں لیکن اب تک ایسا کوئی موقع میسر نہیں آیا حالانکہ سلو میاں کی کامیاب فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں سونم کپور کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کرنا تھا تاہم چند وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہوسکا تاہم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی جنہوں نے حال ہی میں 11 سال بعد سلمان خان کے ساتھ فلم ’انشااللہ‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اب یہ ممکن کردیا ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے پچھلی بلاگ بسٹر فلم ’پدماوت‘ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ملانے کی کوشش کی تھی تاہم دونوں ہی اس پر راضی نہ ہوئے اور یہ فلم رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے حصے میں آئی تاہم اس بار ہدایت کار نے مداحوں کو خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان خان کے مدمقابل دپییکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم ’انشااللہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال فروری میں کیا جائے گا جو ممکنہ طور پر 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

About Admin

Check Also

priyanka chopra

دمہ مجھے اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور بھرپور طریقے سے جینے سے نہیں روک سکا، پریانکا چوپڑا

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ دمہ کے مرض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: