Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / خیبرپختون خوا کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ کا نتیجہ کالعدم قرار

خیبرپختون خوا کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ کا نتیجہ کالعدم قرار

شانگلہ(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی کے 23 شانگلہ کا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دے کر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا اور عام اتنخابات 2018 کی ووٹنگ کے بعد آنے والا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 23 میں خواتین کے 10 فیصد سےکم ووٹ کاسٹ کرنے پرانتخابات کالعدم قرار دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن حلقےمیں دوبارہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا، پی کے 23 سے پی ٹی آئی کے امیدوارشوکت یوسفزئی کامیاب قرار ہوئے تھے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 10 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست خارج کردی ہے اور اس حلقے سے (ن) لیگ کے امیدوارعباد اللہ کامیاب قرار دے دیئے گئے ہیں۔ عباداللہ کے خلاف اے این پی کے امیدوار سدیدالرحمان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: