Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری سرور گورنر پنجاب نامزد

اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری سرور گورنر پنجاب نامزد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کردیا ہے۔
بنی گالہ میں پریس کانفرس کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی جب کہ گورنر پنجاب کے لیے چوہدری سرور کو نامزد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور اس سے قبل بھی گورنر پنجاب کے فرائض انجام دے چکے ہیں لہذا وہ گورنر کے آئینی کردار سے مکمل واقف ہیں جب کہ اسد قیصر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر رہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور پنجاب کی سیاست سے بھی اچھی طرح واقف ہیں اور وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ رہ چکے ہیں جب کہ اسد قیصر بھی تمام روایات جانتے ہیں اور ان کے تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے امیدوار کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حمایت کرنے پر تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہے، کل کراچی میں پیرپگارا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قیادت سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے غیرمشروط اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: