Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / روس کے سابق جاسوس کو کیمیائی زہر دینے پر امریکہ کی روس پر پابندیوں کا اعلان

روس کے سابق جاسوس کو کیمیائی زہر دینے پر امریکہ کی روس پر پابندیوں کا اعلان

واشنگٹن\ماسکو (فارن ڈیسک)امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس کو زہریلے مواد کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش پر روس کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرے گا۔جمعرات کو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوریٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیمیائی یا بائیولوجیکل ہتھیار استعمال کیے یا پھر اپنے ہی شہری کے خلاف کیمیائی مہلک ہتھیار استعمال کیے ہیں۔اگر روس نے دوبارہ کیمیائی ہتھیار استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اجازت نہ دی تو پھر روس کے خلاف 90 دن کے بعد مزید ‘سخت’ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔یہ تیسری مرتبہ ہے جب امریکہ نے روس پر شہریوں کے خلاف کیمیائی اور بائیولوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ماضی میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شام اور شمالی کوریا میں کیا گیا۔روس پر عائد نئی پابندیوں کا اطلاق 22 اگست سے ہو گا اور اس کے بعد روس حساس الیکٹرانک آلات اور دیگر ٹیکنالوجی کو درآمد نہیں کر سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی میں روسی سفارت خانے نے امریکہ کی جانب سے ان نئی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے ‘ظالمانہ’ قرار دیدیا گیا ۔اس حملے میں روس کو ملوث کرنے کے الزامات ”مبالغہ آرائی“ پر مبنی ہیں۔روس کو شواہد اور حقائق نہ سننے کی اب عادت ہو گئی ہے۔’ہم سیلسبری میں اس جرم کرنے والے کا پتہ لگانے کے لیے شفاف انکوائری کے حق میں ہیں۔اس ضمن میں برطانوی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ‘جس میں کہا گیا کہ سیلسبری میں کیمیائی ہتھیار کے استعمال پر عالمی برادری کے منہ توڑ جواب سے روس کو یہ پیغام جاتا ہے کہ ا±س کے جارہانہ اور غیر محتاط رویے کو ایسے ہی نظر انداز نہیں کیا جائےگا۔واضح رہے کہ سابق روسی جاسوس اور ا±ن کی بیٹی رواں سال مارچ میں برطانیہ کے علاقے سیلسبری کے شاپنگ سینٹر کے بینچ پر بے ہوش پائے گئے تھے‘ جس کے بعد پولیس نے ”احتیاطی تدبیر“ کے طور پر وہ ریسٹورینٹ بھی بند کروا دیا تھا‘برطانیہ کے تفتیش کاروں نے اس حملے کا الزام روس پر عائد کیا لیکن روس نے اس حملے میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔روس کے سابق جاسوس سرگئے سکرپیل روسی فوج میں انٹیلیجنس آفیسر تھے اور 2006 میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں انھیں 13 سال قید کی سزا ہوئی تھی‘انھیں امریکہ اور روس کے مابین 2010 میں طے پانے والے ‘جاسوسوں کے تبادلے کے معاہدے’ کے تحت رہا کیا گیا تھا‘ اس معاہدے کے تحت روس نے 10امریکی جاسوس رہا کیے جبکہ ماسکو نے 4قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

About Admin

Check Also

شام: اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہوگئی

ادلب(فارن ڈیسک) شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں یک اسلحہ ڈپو میں ہونے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: