Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / نئے آنے والوں کاراستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے‘مہوش حیات

نئے آنے والوں کاراستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے‘مہوش حیات

لاہور (شوبزڈیسک) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کا راستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے،سینئرز کی رہنمائی کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچی ہوں اور میں بھی اپنے جونیئرز کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھتی ہوں۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین کی اپنی اپنی شہرت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں دونوں میں کامیاب رہی ہوں۔اب پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں شوبزمیں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے ،ان لوگوںکو آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سالوں میں بہترین فلمیں بنی ہیں جس سے ہماری انڈسٹری یقینی طور پر ترقی کی جانب گامزن ہے۔

About Admin

Check Also

ودیابالن تیلگو فلم میں سیاستدان کاکردارادا کریں گی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن بالی وڈ کی کئی مشہور فلموں میں اداکاری کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: