Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ’باجی را¶ مستانی‘’پدماوت‘ کی پہلے مجھے پیشکش ہوئی تھی‘ایشوریا رائے

’باجی را¶ مستانی‘’پدماوت‘ کی پہلے مجھے پیشکش ہوئی تھی‘ایشوریا رائے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی پسندیدہ ہیروئن مانا جاتا تھا،تاہم اب یہ جگہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے لے لی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے ایشوریا رائے کو ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’دیوداس‘ جیسی کامیاب فلموں میں کاسٹ کیا جبکہ ان کے علاوہ متعدد فلموں میں کام کرنے کی آفرز بھی دی،جن میں اداکاری سے ایشوریا رائے نے انکار کیا۔منگل کو نامور بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے اسپاٹ بوائے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سنجے لیلا نے دپیکا پڈوکون سے قبل انہیں فلم ’باجی را¶ مستانی‘ کےساتھ ساتھ ’پدماوت‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرنے کی آفر دی تھی۔مجھے ان دونوں فلموں میں کام کی آفر ملی‘تاہم سنجے لیلا پہلے میرے لیے باجی را¶ تلاش نہیں کرپائے،جس کے بعد مجھے پدماوت میں کام کی آفر کی،جبکہ بعدازاں انہیں میرے لیے کوئی خلجی بھی نہیں ملا،اور یہی وجہ ہے کہ میں نے دونوں فلموں میں کام نہیں کیا،لیکن ان فلموں کی پہلی پسند میں تھی۔انہوں نے کہا کہ آخر میں جو بات سب سے اہم ہوتی ہے وہ فلم کی کاسٹنگ ہے، اگر کاسٹنگ صحیح نہیں کی گئی تو پھر فلم صحیح نہیں بن پاتی،میں اور سنجے ہمیشہ ایک ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں،دیکھتے ہیں ایسا کب ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ہدایت کار نے دپیکا پڈوکون کو اپنی کامیاب فلمز ’گولیوں کی راس لیلا‘ رام لیلا‘، ’باجی را¶ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ میں کاسٹ کیا۔یہ تمام فلمیں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ان فلموں کے بعد ایسی افواہیں بھی سامنے آئیں کہ اب دپیکا پڈوکون نے ایشوریا رائے کی جگہ لے لی ہے اور وہ سنجے لیلا بھنسالی کی پسندیدہ ہیروئن بن چکی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں ایسی رپورٹس بھی سامنے آئیں تھی کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم ’باجی را¶ مستانی‘ میں ایشوریا کو مستانی اور سلمان خان کو باجی را¶ بنانا چاہتے تھے،تاہم ایشوریا رائے نے سلمان خان کےساتھ خراب تعلقات کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

About Admin

Check Also

بالی ووڈ فلم سوئی دھاگا کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلم سوئی دھاگا کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: