Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / فیس بک نے نوعمر صارفین کےلیے ڈیجیٹل لائبریری پیش کردی

فیس بک نے نوعمر صارفین کےلیے ڈیجیٹل لائبریری پیش کردی

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے نوعمر صارفین کےلیے مفت ڈجیٹل لائبریری قائم کردی ہے جس میں انٹرنیٹ سیکیورٹی، انٹرنیٹ پرائیویسی اور فیس بک پر صحتمندانہ دوستی اور روابط پر اسباق اور ویڈیوز رکھی گئی ہیں۔
پہلے مرحلے میں 18 اسباق انگریزی میں موجود ہیں جنہیں بہت جلد دنیا کی 45 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔ اسے فیس بک کی ’یڈجیٹل لٹریسی لائبریری‘ کا نام دیا گیا ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اس میں جعلی خبروں اور افواہوں کے تدارک کےلیے کوئی رہنمائی شامل نہیں جس کے تحت فیس بک پر روسی پروپیگنڈا کرکے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر ڈالا گیا تھا۔
فیس بک اس نئی سہولت سے نوعمر صارفین کو انٹرنیٹ کا استعمال ذمے داری کے ساتھ سکھانا چاہتا ہے۔ فیس بک نے کہا ہے کہ اس لائبریری کا مقصد دنیا بھر میں موجود 83 کروڑ نوعمر بچوں اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل خواندگی، اس کے اصول اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔
لائبریری کے اسباق میں سوشل میڈیا کی خوفناک عادت، آن لائن بدتمیزی، پرائیویسی اور آن لائن سیکیورٹی جیسے امور پر رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ فیس بک نے ہارورڈ یونیورسٹی میں واقع برکمان کلائن سینٹر کی ٹیم کی مدد سے یہ ڈیجیٹل لائبریری بنائی ہے۔
ان اسباق کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرکے اسکولوں اور گھروں میں پڑھا جاسکتا ہے۔ فیس بک کے مطابق اس کی تیاری میں نوعمر لڑکے لڑکیوں سے مدد لی گئی ہے اور اسے پانچ زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پرائیویسی، شناخت، مثبت برتاؤ، سیکیورٹی اور کمیونٹی سے وابستگی شامل ہے۔

About Admin

Check Also

جاپان کی خلائی روبوٹ گاڑیوں کی ’ریوگو‘ سیارچے پر چہل قدمی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کی روبوٹ خلائی گاڑیاں تین سال تک مسلسل سفر کرنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: