Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / جاپان‘ٹویوٹا اور ایسوزو حصص میں شراکت داری ختم کرنے کا اعلان

جاپان‘ٹویوٹا اور ایسوزو حصص میں شراکت داری ختم کرنے کا اعلان

ٹوکیو(فارن ڈیسک)جاپان کی ٹویوٹا موٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسوزو موٹرز سے حصص کے ذریعے قائم کردہ اپنا اشتراک ختم کر دے گی۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ان دونوں موٹرسازوں کمپنیوں نے مسافر گاڑیوں کیلئے چھوٹے ڈیزل انجن تیار کرنے کے مقصد سے 2006ئ میں مذکورہ اشتراک کیا تھا۔تاہم 2008ئ کے مالیاتی بحران اور منڈی کے ماحول میں تبدیلیوں نے انہیں اپنے چند مجوزہ منصوبے معطل کرنے پر مجبور کر دیا۔ٹویوٹا کا منصوبہ ایسوزو میں اپنے تقریباً 6 فیصد حصص فروخت کرنے کا ہے۔ہفتہ کو دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اب جبکہ موٹرگاڑیوں کی صنعت صدی میں صرف ایک بار آنےوالی بڑے پیمانے کی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے،ایسوزو اور ٹویوٹا،تجارتی‘مسافر گاڑیوں کی منڈیوں میں مسابقت بہتر بنانے کی کوششوں کو اپنے اپنے طور پر تقویت دینا چاہتی ہیں۔

About Admin

Check Also

dollars

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: