Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / برطانیہ اور پاکستان کے تجارتی حجم کو بڑھانے پر توجہ دیجائے گی، پاکستانی ہائی کمشنر

برطانیہ اور پاکستان کے تجارتی حجم کو بڑھانے پر توجہ دیجائے گی، پاکستانی ہائی کمشنر

لندن (فارن ڈیسک ) برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنرصاحبزادہ احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی کمیونٹی کی خدمت کیلئے برطانیہ تعینات کیا گیا ہے۔ برطانیہ اور پاکستان کے تجارتی حجم کو بڑھانے پر توجہ دیجائے گی ،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے چیلنجز بہت زیادہ ہیں ہمیں یہاں پروان چڑھنے والی تیسری نسل کے پاکستان سے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں عمررسیدہ اور معذور پاکستانیوں کو کونسلر خدمات ان کے دروازے پر دینے کا خواہشمند ہوں،جیلوں میں قید ایسے پاکستانیوں تک رسائی کا خواہشمند ہوں جنہیں کوئی نہیں مل سکتا۔نئے ہائیکمشنر تعیناتی کے فوری بعد چاروں کونسلیٹس کے آفیسرز سے ملاقات میں ترجیحات طے کرچکے ہیں۔ صاحبزادہ احمد خان نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تجارتی حجم کو بڑھانے پر توجہ دیجائے گی پاکستان کا سافٹ امیج بہتر کرنے کیلئے برطانوی تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں بہت ضروری ہیں مسئلہ کشمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی میں یونیورسٹیوں کا دورہ کروں گا پاکستانی طالب علموں کو برطانوی ویزہ کے حصول میں دشواری پر بھی توجہ دی جائے گی#/s#

About Admin

Check Also

dollars

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: