Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / پھلوں‘سبزیوں کی برآمدات میں 5.8 فیصد اضافہ

پھلوں‘سبزیوں کی برآمدات میں 5.8 فیصد اضافہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) گذشتہ مالی سال 2018ئ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 5.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ روز ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 400.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017ئ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 380.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ئ کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018ئ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات میں 19.3 ملین ڈالر یعنی 5.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: