Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے خاتون شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے خاتون شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں خاتون کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارت سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا گیا، واقعے پر بھارتی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔
مراسلے میں مندل سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 33 سالہ پاکستانی خاتون کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے ایل او سی پر سویلین آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: