Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس میں خرابی کی تحقیقات کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس میں خرابی کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران آر ٹی ایس خراب ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آرٹی ایس کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے، کمیٹی میں این ٹی آئی ایس بی اور پی ٹی اے سے ماہرین کو شامل کیا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چار ہفتوں میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائی جائے تاکہ خرابی کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرکے مناسب کارروائی کی جاسکے۔
واضح رہے کہ الیکشن کے دوران انتخابی نتائج کے اجرا میں تاخیر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے تیار کیے گئے موبائل ایپ (سافٹ ویئر) آر ٹی ایس پر عائد کی تھی اور اب فیصلے کے مطابق اس خرابی کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5315 موٹرسائیکل سواروں کے چالان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: