Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 19 فیصد اضافہ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 19 فیصد اضافہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔بدھ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام پر خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 5.17 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 4.34 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 831 ملین ڈالر یعنی 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جون 2018ءکے دوران شعبہ کا خسارہ 436 ملین ڈالر رہا ہے اور اس دوران شعبہ کی برآمدات 445 ملین ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 881 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: