Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / اہرام مصر میں غیرمعمولی طور پر ’برقناطیسی‘ قوت جمع ہوسکتی ہے

اہرام مصر میں غیرمعمولی طور پر ’برقناطیسی‘ قوت جمع ہوسکتی ہے

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حنوط شدہ ممیوں، فرعونوں اور حیرت انگیز ساخت سے جڑے اہرام مصر ہمیشہ سے ہی معما رہے ہیں۔ اب تازہ خبر میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مصر کے مشہور اہرام کے خانوں اور بنیاد میں برقناطیسی (الیکٹرو میگنیٹک) شعاعیں ایک جگہ بھرپور طریقے سے جمع ہوسکتی ہیں۔
جرنل آف اپلائیڈ فزکس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ماہرین نے کہا ہے کہ اس تحقیق سے فزکس کے کئی پہلوؤں پر تحقیق میں مدد ملے گی اور ایسے نینو ذرات (پارٹیکلز) بنائے جاسکتے ہیں جنہیں انتہائی عمدہ سولر سیلز اور انتہائی چھوٹے مگر مؤثر سینسرز کی تیاری میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
قاہرہ کے قریب واقع تین اہم اہرام میں سے ایک بڑا غزا (گیزا) کا ہرم ہے جس پر تحقیق کے بعد یہ حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی سائنس دانوں کی ٹیم میں روس کی آئی ٹی ایم او یونیورسٹی اور جرمنی میں لیزر زینٹرم انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین تھے جنہوں نے یہ تحقیق انجام دی ہے۔
ان ماہرین نے نظری طبیعیات (تھوریٹیکل فزکس) کے اصول استعمال کرتے ہوئے یہ دیکھا کہ اہرام میں اگر نظر آنے والے روشنی، مائیکرویوز، ریڈیو، ایکس ریز، گیما ریز اور الٹرا وائیلٹ ریز سمیت تمام اقسام کی برقناطیسی لہریں ڈالی جائیں تو وہ ہرم ان کی توانائی ایک مقام پر مرتکز یا جمع کرسکتا ہے۔
ماہرینِ طبیعیات نے کہا ہے کہ اگر خاص حالات ہوں تو برقناطیسی قوت، ہرم کی بنیاد (بیس) اور اس کے کمروں (چیمبر) میں جمع ہوجاتی ہے لیکن برقناطیسی امواج ایک خاص ارتعاشی کیفیت یا ریزوننس اسٹیٹ میں ہونا ضروری ہے۔
اس کےلیے ماہرین نے فزکس (طبیعیات) کے مروجہ طریقے استعمال کیے جو تجزیاتی (اینالیٹکل) اور عددی (نیومیریکل) ماڈلنگ کہلاتے ہیں۔ اس ماڈل میں اہرامِ مصر کو شامل کیا تو معلوم ہوا کہ اہرام میں کہاں کہاں شعاعیں پھیلیں گی اور کہاں جذب ہوں گی۔
معلوم ہوا کہ حیرت انگیز طور پر اہرام کے اندر، ان کی بنیاد اور دیگر کمروں میں الیکٹرومیگنیٹک شعاعیں جمع ہوتی ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ اس حیرت انگیز دریافت کے بہت سےعملی پہلو ہیں جن کی بنا پر نینوذرات بھی بنائے جاسکتے ہیں۔
اب ماہرین سوچ رہے کہ کیا اہرام کی شکل کے ایسے نینو ذرات بنائے جاسکتے ہیں جن میں توانائی ایک جگہ جمع ہوسکے؟ اگر ایسا ہوگیا تو الیکٹرونکس کی دنیا میں ایک انقلاب آجائے گا اور یوں بہت مؤثر سینسر اور شمسی سیل بنانا ممکن ہوجائے گا۔

About Admin

Check Also

فیس بک نے جعلی خبروں کی ویڈیوز اور تصاویر کی جانچ کا اعلان کردیا

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنے ایک بلاگ میں اعلان کیا ہے کہ وہ جعلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: