Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / کھاتوں کا خسارہ 17.99 ارب ڈالر رہا‘سٹیٹ بینک آف پاکستان

کھاتوں کا خسارہ 17.99 ارب ڈالر رہا‘سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ 17.99 ارب ڈالر رہا ہے۔منگل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک کم ہوئے جو گزشتہ 4سال کے دوران سب سے کم ذخائر ہیں‘اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات 2018ءکے پرامن انعقاد سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنی شروع کی‘جس کے نتیجہ میں گزشتہ 3روز کے دوران نہ صرف ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری ہوتی ہے۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: