Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی

ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج 123 روپے سے ڈالر کی خرید و فروخت کا آغاز ہوا۔ دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہوگئی جس کے نتیجے میں انٹربینک ریٹ 121 روپے ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں دوران کاروبار ڈالر کی قیمت خرید 121 روپے پر موجود ہے جبکہ فروخت کنندگان سے 115 روپے کے حساب سے ڈالر خریدے جارہے ہیں۔
فاریکس ڈیلر ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے خریدار موجود نہیں اور فروخت کنندگان کا دباؤ ہے، اگر انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا تو اوپن مارکیٹ میں بھی اسی تناسب سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج ایکسچینج کمپنیوں کی برآمدات کے عوض 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھی موصول ہوں گی۔
25 جولائی کو منعقدہ عام انتخابات کے بعد 6 روز سے پاکستانی روپے میں مستقل بنیادوں پر استحکام آرہا ہے۔ الیکشن سے قبل ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 130 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ ماہرین معاشیات نے روپے کی قدر میں اضافے کو معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اگر روزانہ کمی کا سلسلہ برقرار رہا تو توقع ہے کہ ڈالر ایک ماہ میں 110 روپے تک ہوجائے گا۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: