Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پاک فوج نے بیافو گلیشیئر کی چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا

پاک فوج نے بیافو گلیشیئر کی چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بیافو گلیشیئر کی چوٹی پر تین دن سے پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے گلگت بلتستان میں بیافو گلیشیئر کی لیٹوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا۔ روسی کوہ پیما لیٹوک ٹاپ پر 25 جولائی سے پھنسا ہوا تھا اور تین دن سے سپلائی بند تھی۔ چار دن میں سات کوششوں کے باوجود امدادی ٹیموں کو کوہ پیما تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔
تاہم پھر آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے 20 ہزار 650 فٹ بلندی پر پھنسے کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف کو تلاش کرلیا اور طبی امداد کی فراہمی کیلئے سی ایم ایچ اسکردو منتقل کر دیا گیا ہے۔ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے خراب موسم میں اتنی بلندی پر یہ پہلا امدادی آپریشن تھا۔

About Admin

Check Also

supremecourt

العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسزکی منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: