Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستانی سفیرعلی جہانگیر کا دورہ پینٹاگون، امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس سے ملاقات

پاکستانی سفیرعلی جہانگیر کا دورہ پینٹاگون، امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس سے ملاقات

واشنگٹن(فارن ڈیسک) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پینٹاگون کا دورہ کیا اور وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات کی۔پاکستان کی درخواست پر کی گئی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علی جہانگیر صدیقی نے 30 مئی کو پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کاچارج سنبھالا تھا۔چارج سنبھالنے کے فوری بعد امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کے سرکردہ ارکان کے نام لکھے گئے خط میں علی جہانگیر صدیقی نے تارکین وطن کے تعاون سے بڑے اور د±ور رس مقاصد کے حصول کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بڑی بہتری کی گنجائش ہے۔رواں ماہ 3 جولائی کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاو¿س میں سفارتی اسناد پیش کرنے کے بعد امریکی ٹیلی ویڑن ‘بلومبرگ’ کو دیئے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے بتایا تھا کہ انہوں نے امریکی حکام کے رویے میں پاکستان کے بارے میں مخالفت نہیں دیکھی۔ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ 6 سے 9 ماہ میں امریکا کی کئی کمپنیاں پاکستان میں نظر آئیں گی۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: