Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نواز شریف کی طبیعت میں بہتری، ڈاکٹروں سے واپس جیل جانے کی خواہش

نواز شریف کی طبیعت میں بہتری، ڈاکٹروں سے واپس جیل جانے کی خواہش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پمز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے اوراب وہ واپس اڈیالہ جیل جانا چاہتے ہیں۔
پمز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، علاج کے لیے ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نواز شریف کے خون اور یورین کی تازہ ترین ٹیسٹ رپورٹس آج دوبارہ جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ آج ان کی ای سی جی بھی دوبارہ کی جائے گی۔
ڈاکٹرزذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی پاؤں کی سوجن میں کمی ہوئی ہے اوراب وہ پمزسے واپس جانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمزاسپتال منتقل کرنے کے بعد پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے جسے سب جیل قراردیا گیا ہے۔ نوازشریف کے خون میں کلاٹس بن چکے ہیں، وہ دونوں بازوں کی رگوں میں خون کی گردش متاثرہونے سے شدید درد محسوس کرتے ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: