Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / سپریم کورٹ نے پانامہ جے آئی ٹی کے والیم دس کے حصول کے لیے دائر کی گئی درخواست پر نیب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے

سپریم کورٹ نے پانامہ جے آئی ٹی کے والیم دس کے حصول کے لیے دائر کی گئی درخواست پر نیب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ نے بین الاقوامی فرم براڈشیٹ ایل ایل سی کی جانب سے پانامہ جے آئی ٹی کے والیم دس کے حصول کے لیے دائر کی گئی درخواست پر نیب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے، منگل کے روز پانامہ جے آئی ٹی کے حصول کے لیے بین الاقوامی فرم براڈشیٹ ایل ایل سی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی،دوران سماعت درخواست گزار فرم کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ لندن میں کیس کی سماعت جاری ہے، 16 سے 19 جولائی تک سماعت ہوئی ہے، لندن کی عدالت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے، لندن عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیس سن کر فیصلہ کریں گے،عدالت نے نیب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 دنوں کیلئے ملتوی کردی، یاد رہے کہ بین الاقوامی فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی نے جے آئی ٹی والیم 10 کے حصول کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے فرم کی مدد سے غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات حاصل کیں

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: