Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / جی ڈی اے کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

جی ڈی اے کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن کے لیے قوم کو شفاف الیکشن کا یقین دلایا گیا لیکن اس الیکشن جیسی دھاندلی ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی، جھگڑا اگر پنجاب میں تھا تو سندھ کے عوام کو کیوں بے وقوف بنایا گیا؟
سربراہ جی ڈی اے نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے کیوں کہ الیکشن والے دن سے پہلے ہی دھاندلی ہونا شروع ہوچکی تھی، کچھ لوگوں نے کہا کہ الیکشن میں6 بجے کے بعد دھاندلی ہوئی ہے اور دھاندلی کی نشاندہی کے باوجود ایکشن نہیں لیا گیا۔
پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی حکومت کو کمزور نہیں کریں گے، عمران خان نے جو باتیں کی ہیں ان میں سے 50 فیصد پربھی عمل ہوجائے تو ملک پٹڑی پر آجائے گا اب دیکھنا ہے کہ عمران خان لوٹا ہوا پیسہ کیسے واپس لاتے ہیں؟ کیوں کہ باہر موجود زیادہ تر روپیہ بیورو کریسی کا ہے۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: