Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ترک صدر کا عمران خان کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

ترک صدر کا عمران خان کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی۔
رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف اور آئندہ حکومت کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا جب کہ مبارک باد دینے پر عمران خان نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انہیں عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور عمرن خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: