Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / تخت پشاور کس کا؟ پی ٹی آئی قیادت وزیراعلیٰ کیلیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی

تخت پشاور کس کا؟ پی ٹی آئی قیادت وزیراعلیٰ کیلیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی۔
تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت تو حاصل ہوگئی ہے لیکن وزارت اعلیٰ کے نام کا اعلان نہ ہوسکا، پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے، وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، اسپیکر اسد قیصر، سابق وزیرتعلیم عاطف خان، تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور شاہ فرمان شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاسوں کے باجود کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا، ناموں پر اختلاف کے باعث ڈھائی ڈھائی سال کے لیے وزیراعلیٰ لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے وزیراعلیٰ کی مشاورت کے لیے آخری راؤنڈ آج ہونے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: