Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ایون فیلڈ فیصلہ؛ نوازشریف، مریم اور صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت

ایون فیلڈ فیصلہ؛ نوازشریف، مریم اور صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کررہا ہے، اس کے علاوہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر بھی سماعت جاری ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

About Admin

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5315 موٹرسائیکل سواروں کے چالان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: