Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ایرانی قیادت سے غیر مشروط ملاقات کے لیے تیار ہیں: ٹرمپ

ایرانی قیادت سے غیر مشروط ملاقات کے لیے تیار ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایرانی قیادت غیر مشروط بات چیت کے لیے آمادہ ہو تو اس کے ساتھ ملاقات کی جا سکتی ہے۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق ’وائیٹ ہاو¿س‘ میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے بعد تہران سے تعلقات بہتر بنانے پر غور کرسکتے ہیں مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ ایرانی قیادت لچک کا مظاہرہ کرے اور تعلقات استوار کرنے کے لیے شرایط عاید نہ کرے۔جب ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملنے کو تیار ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی ایرانی لیڈر سے مل سکتا ہوں۔ میں ملاقاتوں پر یقین رکھتا ہوں، خاص طورپر ایسے حالات میں جب جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یقینا میں ایرانی قیادت سےملاقات کے لیے تیار ہوں، مگرملاقات کے لیے ایرانیوں کو غیر مشروط طورپرآمادہ ہونا پڑے گا۔

About Admin

Check Also

امریکا نے چین کو اسلحہ بیچنے والی33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ اورگھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: