Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرلی

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرلی ہے جس کے تحت اگست کے آخری یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں انتخاب کرایا جاسکتا ہے۔
موجودہ صدرمملکت ممنون حسین کی مدت 9 ستمبر2018 کوختم ہورہی ہے۔ آئین کے تحت الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرکے چیف الیکشن کمشنرکو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب اگست کے آخری یا ستمبرکے پہلے ہفتے میں انتخابات کرایا جاسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی شیڈول کا اعلان قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے حلف اٹھانے کے بعد جاری کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ آئین کے تحت صدرمملکت کی آئینی مدت پوری ہونے سے 30 دن قبل انتخابات کرانے ہوتے ہیں اورصدرمملکت ممنون حسین کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی۔

About Admin

Check Also

قطر کی ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش

نیویارک :قطرنے پاکستان کے ایک لاکھ ہنرمند افراد کو ملازمتیں دینے کی پیشکش کردی۔اقوام متحدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: