Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / الجزائر: عسکریت پسندوں کا فوجی کیمپ پر حملہ، 7 فوجی ہلاک،15 زخمی

الجزائر: عسکریت پسندوں کا فوجی کیمپ پر حملہ، 7 فوجی ہلاک،15 زخمی

ابو جا (فارن ڈیسک)الجزائرمیں عسکریت پسندوں نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرکے کم سے کم سات فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی کردیے۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق عسکریت پسندوں نے مشرقی ریاست ’سکیکدہ‘ میں عزابہ کے مقام پر قائم ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ فوج کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردوں اور فوج کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب 15سے20 دہشت گردوں نے ایک فوجی کیمپ پرحملہ کردیا۔ حملے ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

About Admin

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی شیرخوار بیٹی کے ہمراہ اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: