Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے سے باز رہے‘امریکہ

آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے سے باز رہے‘امریکہ

واشنگٹن (فارن ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے بیل آو¿ٹ پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کر دی ہے۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں ہے‘پاکستان کی نئی حکومت کےساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں‘آئی ایم ایف کے تمام معاملات پر نظر ہے۔دوسری جانب ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرض کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،کسی بھی متوقع پیکج پر پاکستانی حکام سے بات چیت نہیں کر رہے‘تاہم ایک غیر ملکی اخبار نے دعوی کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے پرغور کر رہا ہے۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: