Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی کمی، انٹربینک میں ڈالر 122 کی سطح پرآگیا

ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی کمی، انٹربینک میں ڈالر 122 کی سطح پرآگیا

کراچی( بیورو رپورٹ ) پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ایک ڈالر 122 روپے 50 پیسے کا ہوگیاجس کو ماہرین معیشت کے مطابق بہت بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں چار سال بعد کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کا بوجھ کم ہونے کا امکان ہے۔حال ہی میں ایک ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کر گیا تھا تاہم اب اس میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار کی حد عبور کرگیا ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں یہ کمی 4 برس کی طویل مدت کے بعد ہوئی ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ پاکستان میں پرامن انتخابات کے بعد سامنے اآنے والی نئی سیاسی صورتحال ہے جس کے بعد مارکیٹ کے حالات میں بہتریآئی ہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: