Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / چوہدری شجاعت کی عمران خان سے ملاقات، وفاق اور پنجاب میں حمایت کا اعلان

چوہدری شجاعت کی عمران خان سے ملاقات، وفاق اور پنجاب میں حمایت کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے وفد نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف کو وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔
مسلم لیگ (ق) کے وفد میں چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی سمیت دیگر ارکان شامل تھے جنہوں نے بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی اتحاد کا فارمولا طے پاگیا۔
ق لیگ نے تحریک انصاف کو وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے اپنے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ملاقات کے بعد (ق) لیگ کے رہنما میڈیا سے بات چیت کیے بغیر چلے گئے۔

About Admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پرقوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: