Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صحت / لونگ کینسر ،ذیابیطس سمیت متعددامراض کا علاج بھی ہے، ماہرین صحت

لونگ کینسر ،ذیابیطس سمیت متعددامراض کا علاج بھی ہے، ماہرین صحت

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) انڈونیشیائ کے ماہرین صحت نے کہاہے کہ لونگ مسوڑھوں کی خرابی‘ دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے‘کینسر اورذیابیطس سمیت متعددامراض کا علاج بھی ہے۔جگارتہ سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہواہے کہ لونگ قدرتی طورپر کئی اہم اجزائ سے مالامال ہے جس میں متعدد امراض کا علاج ہے۔ماہرین کیمطابق لونگ اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپورہوتی ہیں۔ اینٹی اکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ لونگ کئی طرح کے سرطائی خلیات کے پھلنے پھولنے کی رفتارکوکم کرتاہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ موثر ثابت ہوتاہے۔لونگ میں موجود مفید اجزائ پورے جسم اورخصوصاً جگرپرچربی بننے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ ماہرین نے لونگ کے کئی اہم خواص بھی دریافت کئے ہیں جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔

About Admin

Check Also

صبح سویرے بیداری کی عادت، اچھی صحت کی ضمانت

نارتھ کیرولائنا(مانیٹرنگ ڈیسک) بہترین صحت کے لیے وقت پر سونے اور وقت پر بیدار ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: