Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پشاور: بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

پشاور: بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

پشاور (بیورو رپورٹ)صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواحی گاوں میرہ سوڑیزئی میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق محب اللہ اور نور اللہ نامی افراد کے بچوں میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جس میں بڑے بھی کود پڑے۔نور اللہ اور اس کے ساتھیوں نے بچوں کی اس لڑائی میں محب اللہ کے گھر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محب اللہ، راحت اللہ اور عنایت سمیت 6 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب نور اللہ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی بھی مارا گیا۔واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے مکانات پر چھاپوں کے دوران دو پستول، ایک کالاکوف اور ایک کلاشنکوف برآمد کرلئے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی ملزمان سے چند ماہ قبل بھی تکرار ہوئی تھی جس پر عمائدین علاقہ نے دونوں گروپوں میں صلح کرا دی تھی۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ انقلاب میں درج کر لی گئی ہے۔ بدقسمت خاندان کا تعلق افغانستان سے ہے جو 17 سال قبل پشاور منتقل ہوا تھا۔

About Admin

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5315 موٹرسائیکل سواروں کے چالان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: