Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد

پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈٍیسک) ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کے لئے عمران خان کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام میں بااختیار ہے، تحقیقات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کسی فرد یا ادارے سے متعلقہ معلومات لے سکتا ہے۔
عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے مشاہدے کے مطابق اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے رکن ہیں، اگر اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے رکن نہیں بھی رہے تو بھی الیکشن کمیشن انکوائری کیلئے طلب کرسکتا ہے، تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کی طرف سے امتیازی سلوک کا الزام درست نہیں۔ الیکشن کمیشن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق بھی کیسز زیر سماعت ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: