Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / میانمار حکومت روہنگیا مسلما نو ں کی وطن واپسی کے مناسب انتظامات کرے، اقوام متحدہ

میانمار حکومت روہنگیا مسلما نو ں کی وطن واپسی کے مناسب انتظامات کرے، اقوام متحدہ

اسلام آباد ( فارن ڈیسک ) اقوام متحدہ نے میانمار کی حکومت پر زور دیا ہے کہ میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کے انتظامات کرے اور مظالم کا شکار ہونے والے مسلمانوں کیلئے وطن واپسی کے مناسب انتظامات کرے۔ گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے نمائندوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے میانمارحکومت پر زور دیا ہے کہ ملک کے اندر روہنگیا مسلمانوں کیلئے واپسی کے لیے مناسب انتظامات کرے ۔ بدھ مت ریاست میانمار ، روہنگیا میں سال 2012-15ء کے رہنے والے مسلمانوں کو سرکاری اور سماجی طور پر امتیازی سلوک کاسامناکرنا پڑ ا جس کی وجہ سے تقریبا دولاکھ سے زائد مسلمان ہمسایہ ممالک میں پناہ لینا پڑی ۔ جس کے بعد اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں انسانی حقوق کی تنظیموںنے ردعمل کااظہار کیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے میانمار میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جن میں تشدد، ریپ ، قتل اورزیادتی کے کیسز شامل تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں عوام کو قتل کیاگیا اور تقریبا 70ہزار مسلمان ہمسایہ ملک بنگلہ دیش ہجرت کرگئے۔اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کرسٹینی برگینرکا کہنا ہے کہ میانمار کی حکومت روہنگیا ہ کو میانمار میں شامل کرنا چاہتی ہے مگر اکثریتی بدھ مت اور مسلمانوں کے درمیان تنازعہ مسائل پیدا کررہا ہے۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے میانمار حکومت کو سماجی اور معاشی ترقی کیلئے معاونت فراہم کرنے کی تجویز پیشکش کی ہے ۔ تاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے لوگوں میں آگاہی اور معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے ، بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: