Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / لاہور میں نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد

لاہور میں نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن سے ایک روز قبل لاہور میں بند نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔
عام انتخابات سے ایک روز لاہور کے حلقہ این اے 125 شفیق آباد میں بند نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شناختی کارڈ تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
نادرا نے بھی شفیق آباد سے ملنے والے شناختی کارڈ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شفیق آباد تھانے سے رابطہ کر رہے ہیں، ابھی معلوم نہیں یہ کون سے کارڈ ہیں تاہم پولیس سے رابطہ ہونے کے بعد ہی کچھ پتہ چل سکے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: