Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / سمجھ سے باہر ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار

سمجھ سے باہر ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں فاضل بنچ نے ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم پرفرانزک آڈٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔
چیف جسٹس کے استفسارپرآڈٹ آفیسرنے بتایا کہ محکمے میں خرابی 70 برسوں سے چل رہی ہے، گزشتہ 5 سالوں میں اسے دورکرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، ریلوے کا خسارہ 40 ارب روپے ہے، خسارے کی بنیادی وجہ غیر ذمہ داری اورمنصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہیں، ڈبل ٹریک منصوبہ 4 برسوں سے تاخیرکا شکار ہے، ریلوے کا 70 فیصد ریونیوپینشن کی مد میں جا رہا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگرادارے نہیں چل رہے توسمجھ سے بالا ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے، انہوں نے سعد رفیق کا نام لیے بغیرریمارکس دیئے کہ چنے والا کہاں ہے اگلی تاریخ پروہ بھی پیش ہو، چیف جسٹس نے فرانزک آڈٹ رپورٹ پرریلوے کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔

About Admin

Check Also

حکومت نے منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا ہے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: